بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد اللہ، تفسیر ابن کثیر کا اردو ورژن اب آن لائن مفت مطالعہ کیلئے اپ لوڈ کر دیا
گیا ہے۔
فرقہ اور مسلک پرستی آج کے دور کا بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک فرقہ کے نزدیک دوسرے فرقہ کے علماء کی تفاسیر اور احادیث کی شرح وغیرہ قابل اعتماد نہیں ہے تو دوسرے کے نزدیک پہلے فرقے کے علماء قابل اعتماد نہیں۔ شخصیت پرستی، وطن پرستی کا رجحان ہے کہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ قرآن کے فہم کو عام کرنے کیلئے جب کسی تفسیر کو منتخب کرنے کامرحلہ آتا ہے تو ہرایک اپنےعلماء کا نام
آگے بڑھاتا ہے۔
www.deenekhalis.comعوام الناس کے عام فائدہ کیلئے دین خالص ڈاٹ کام
کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ ایسی تفسیر منتخب کی جائے جو اہلسنت کے سب مسلک کے علماء اور عوام کے نزدیک یکساں طور پر قابل قبول اور لائق اعتماد ہو
تاکہ صرف ایک خاص گروہ کو فائدہ نہ ہو بلکہ ہر ایک ہی فائدہ اٹھائے۔
اس مقصد کیلئے آج تک لکھی گئی سب تفاسیر میں سے تفسیر ابن کثیر سب سے زیادہ مشہور، سب کے نزدیک لائق اعتماد اور دلائل کی قوت کے اعتبار سے سب سے
زیادہ قوی نظر آئی ہے۔
یہ تفسیر آٹھویں صدی ہجری کے الامام، المحدث، الشیخ حافظ عماد الدین ابو الفداء ابن کثیررحمتہ اللہ علیہ کی کاوش ہے۔ کسی بھی آیت کی تفسیر میں حافظ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ سب سے پہلے اسی مضمون کی دیگر قرآنی آیات لاتے ہیں۔ پھر احادیث بیان کرتے ہیں۔ اور احادیث کے اسناد و رجال پر بحث کرتے ہیں۔ پھر آثار صحابہ و تابعین کو لاتے ہیں۔ اور سب سے بڑا کارنامہ ان کا یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کی
تفسیراور تاریخ میں سے اسرائیلیات کو بہت کچھ چھانٹ کر علیحدہ کر دیا ہے۔
ہم اپنی اس حقیر سی کاوش کو اس عزم کے ساتھ آن لائن لے کر آئے ہیں کہ قرآن اور حدیث فہمی میں اضافہ ہو، اختلافات کی حدیں کم سے کم ہوں۔ اور سب مسلمان قرآن اور صحیح (اور حسن) احادیث کے دلائل کی طاقت کو مانیں ، سمجھیں، جانیں اور
پھر اس پر عمل کریں۔
اس تفسیر کے کاپی رائٹس کچھ نہیں ہیں۔ جو شخص بھی تجارتی مقاصد سے ہٹ کر دین اسلام کی روشن تعلیمات کے فروغ کی نیت سے اس تفسیر کو کہیں بھی استعمال کرنا چاہے ، وہ کر سکتا ہے۔ بلکہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسا ضرور
کریں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا اور آخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔ اور
ہمارے لئے اس چھوٹی سی کاوش کو توشہ آخرت بنا دے۔ آمین یارب العالمین
نوٹ: یہ تفسیر سپارہ کے حساب سے اپ لوڈ اس لئے کی گئی ہے تاکہ وہ حضرات جن کے انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہے۔ آسانی سے مستفیض ہو سکیں۔ لیکن وہ حضرات جو ایک ایک سپارہ کو الگ الگ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بجائے چار جلدوں کو ڈاؤنلوڈ کرنا چاہیں تو وہ مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کر کے با آسانی ڈاؤنلوڈ کر
سکتے ہیں اورایک ایک سپارہ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں
www.deenekhalis.com