بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دور حاضر میں جہاں قرآن و احادیث سے متعلق آگاہی بڑھ رہی ہے ، وہیں پر مختلف نت نئے گروہ اور فتنے نئے نئے ہتھیاروں سے لیس ہو کر عام مسلمانوں کو اپنا شکار بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ قرآن کی آیات کا مفہوم بگاڑا جا رہا ہے، احادیث میں تحریف کی جا رہی ہے اور مقصد صرف اپنے مزعومہ مسلک کو صحیح اور مخالفین کو غلط ثابت کرنا ہوتا ہے۔
ماہانہ الحدیث حضرو ضلع اٹک پاکستان سے نکلنے والا میگزین ہے جس میں باطل فرقوں کا رد نہایت علمی انداز میں کیا جاتا ہے۔ صرف صحیح اور حسن احادیث سے استدلال، اور قرآن و صحیح احادیث کو نیا مفہوم پہنانے کی بجائے سلف صالحین کے متفقہ فہم کا پرچار کیا جاتا ہے۔
یہ ماہانہ شمارہ آپ ہر مہینے مفت ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اس نیک کام میں حصہ بٹانے کے خواہشمند ہیں تو نہایت مناسب قیمت پر آپ پورے سال کے شمارے(ہارڈ کاپی) ہر ماہ گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ مندرجہ ذیل پتہ پر مبلغ دو سو روپے اپنے نام ، پتہ اور ٹیلی فون یا موبائل نمبر کے ساتھ منی آرڈر کر دیجئے۔
مکتبتہ الحدیث حضرو، ضلع اٹک پاکستان
انٹرنیٹ پر ایسی معلومات اور خاص طور پر روپے پیسے سے متعلق چیزوں میں ذرااحتیاط ہی کرنی چاہئے۔ اس لئے آپ بجائے اس کے کہ اندھا دھند پیسے بھیج دیں، میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مندرجہ ذیل موبائل نمبر پر حافظ شیر محمد صاحب سے بات کر لیجئے جو کہ اس رسالہ کو شائع کرنے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں اور پتہ وغیرہ سے متعلق پوری تسلی کرنے کے بعد پیسے بھیجئے۔
حافظ شیر محمد: 03005288783
ایک شمارے کی قیمت صرف پندرہ روپے ہے۔ لیکن ڈاک خرچ ملا کر پورے سال کے شماروں کی قیمت مبلغ دو سو روپے ہے۔
یاد رہے کہ یہ قیمت پاکستان کے رہنے والوں کیلئے ہے اور یہ شمارہ ڈاک کے ذریعے سے ہر مہینے بھیجا جاتا ہے۔
اردو جاننے والے وہ بھائی اور بہنیں جو پاکستان سے باہر کہیں رہائش پذیرہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ بالا موبائل نمبر پر حافظ شیر محمد صاحب سے بات کر کے قیمت اور بھیجنے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات حاصل کر لیں ۔ کیونکہ ہر ملک کیلئے ڈاک وغیرہ کی قیمتیں الگ ہیں۔ اگر چند ساتھی مل کر اپنے لئے رسالے منگوانا چاہیں تو پھر قیمت کافی کم ہو جاتی ہے۔
آخر میں آپ سے مکرر درخواست ہے کہ اگر صاحب حیثیت ہیں تو پھر یہ رسالہ خود بھی پڑھیں اور بھٹکے ہوؤں کو راہ راست پر لانے کیلئے ان کے گھر بھی یہ میگزین لگوائیں۔ آپ کے دوست ، ساتھی جو کسی غلط عقیدہ کو اختیار کئے ہوئے ہیں، ان کیلئے اس سے بہتر تحفہ شاید ممکن نہ ہو۔ یہ ضرور یاد رکھئے کہ اگر ایک شخص بھی آپ کی کوشش سے ہدایت پا گیا ، تو انشاء اللہ آپ کی آخرت کو سنوارنے کا ذریعہ بن جائے گا۔